انٹرا پارٹی الیکشن :علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب

انٹرا پارٹی الیکشن :علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب
کیپشن: انٹرا پارٹی الیکشن :علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر منتخب

ایک نیوز :تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں  علی امین گنڈاپور بلامقابلہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ، علی امین گنڈاپور کے مقابلہ میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔پشاور میں ہونیوالے تقریب میں  صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور، اعظم سواتی بھی موجود تھے ۔

 تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعور پیدا کیا،  قاضی فائز عیسیٰ، الیکشن کمشنر سکندر راجہ آکر یہ انتخابات دیکھیں، علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا،  علی امین گنڈاپور پینل کے سامنے کوئی نہیں آیا۔ان کا کہناتھا کہ کسی کو اتنا نہیں تنگ کیا گیا جتنا بانی پی ٹی آئی کو کیا گیا، جلد بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے ۔

 جبکہ ترجمان تحریک انصاف روف حسن نے کہا کہ چیئرمین کیلئے 3امیدواروں کی درخواست قبول کی گئی،بیرسٹر گوہر خان پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،عمر ایوب خان سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں، بلوچستان میں انٹراپارٹی انتخاب جاری،3 بجے نتائج آئیں گے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان یکم مارچ کو پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے تھے کیونکہ ان کے مدمقابل رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔اسی طرح پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔