آن لائن قرضہ ایپس پر پابندی عائد

آن لائن قرضہ ایپس پر پابندی عائد
کیپشن: آن لائن قرضہ ایپس پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: آن لائن قرضہ ایپلی کیشنز کے ذریعے صارفین سےاربوں روپے لوٹنے والی ایپس کے گردگھیر ا تنگ۔ ایس ای سی پی حکام کے مطابق عوام کو آن لائن جھانسے میں لاکر کئی گنا زیادہ سود لینے پر پابندی عائد کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  آن لائن کمپنی ایک صارف کو 25 ہزار سے زائد قرض نہیں دے سکے گی اور کمپنی قرض واپسی کی صورت میں صارف سے دگنی سے زیادہ رقم نہیں لے سکے گی۔حکام کے مطابق ایک صارف بیک وقت تین لینڈرز سے صرف 75 ہزار روپے تک قرض لے سکے گا، اس سے پہلے کمپنیاں قرضہ دے کر صارفین سے 5 گنا سے زیادہ ٹیکس لیتی تھیں۔

 اسلام آباد میں میڈیا ورکشاپ میں صحافیوں سے بات چیت ایس ای سی پی حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے کال ریکارڈنگ کی صلاحیت بھی حاصل کر رہے ہیں، ان ساٸیڈ ٹریڈنگ کا کیس عدالت میں ثابت کرنا ایک چیلنج ہے، ان ساٸڈ ٹریڈنگ ایک واٸٹ کالر جرم ہے جس کی کوٸی خاص سزا متعین نہیں۔