کورونا وائرس کے وار جاری ، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے وار جاری ، 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ایک نیوز:  ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا   وائرس  2 قیمتی زندگیاں نگل گیا  ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق    کورونا وائرس   2 قیمتی زندگیاں نگل گیا ۔پانچ سالہ بچہ  چلڈرن ہسپتال میں کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ہے اس کے علاوہ نیشنل ہسپتال میں بھی 66 سالہ مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہو گیا ہے۔ 
پنجاب میں رواں سال کورونا  سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور لاہورمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے ۔ لاہور  میں کورونا وائرس کے 21 نئے مریضوں کی تصدیق  ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے 14 مریض پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 965 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں سے  55 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 1.85 فیصد ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ  چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی لیکن ملک بھر میں کورونا کے 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق لاہور میں 386 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 07  مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔  کراچی میں 134 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 23 مریضوں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  گوجرانوالہ میں 273 ٹیسٹ کیے گئے جہاں  ایک کیس رپورٹ ہوا۔