امریکی صدر کا غزہ میں ائیر ڈروپ سے امداد تقسیم کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا غزہ میں امداد تقسیم کرنے کا اعلان
کیپشن: امریکی صدر کا غزہ میں امداد تقسیم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدرنے غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
  جوبائیڈن کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں غزہ میں امداد کی لائن میں لگے فلسطینیوں پر حملے اور اس میں جانی نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر نے پہلے ملٹری ائیرڈروپ کے ذریعے غزہ میں کھانے اور دیگر سپلائی کا اعلان کیا ہے۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی ائیر ڈروپ آنے والے دنوں میں یہ کام انجام دے گا، غزہ میں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا یہ کام کرے گا، غزہ میں امداد کا تسلسل کہیں بھی پورا نہیں ہوا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کچھ ایسے ممکنات پر بھی غور کررہا ہے جس میں سمندر کے ذریعے راہداری بناکر بڑی تعداد میں امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے زور دیا ہےکہ ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد کی تقسیم ایک مستحکم اقدام ہوگا، اس ضمن میں پہلا ملٹری ائیرڈروپ تیار کھانوں پر مشتمل ہوگا اور یہ سلسلہ صرف ایک مرتبہ کے لیے نہیں ہوگا۔