محبت کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، 75 سالہ شخص کی 70 سالہ عورت سے شادی

محبت کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، 75 سالہ شخص کی 70 سالہ عورت سے شادی

ایک نیوز:دل ہونا چائیدا جوان۔۔۔ عمراں وچ کی رکھیا۔ کہا جاتا ہے محبت میں عمر سمیت کچھ بھی نہیں دیکھا جاتا، ایسا ہی بھارتی جوڑے نے کر دکھایا جنہوں نے محبت کو شادی کرکے انجام تک پہنچایا۔

رپورٹ  کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ بابو راؤ پٹیل اور 70 سالہ انوسیا شندے کی ملاقات ہوئی اور وہ دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں دو سال قبل جناکی اولڈ ایج ہوم میں رہنے آئے تھے اور دونوں میں اچھی  دوستی قائم ہوگئی۔آہستہ آہستہ دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں کی اولڈ ایج ہوم میں ہی شادی کردی گئی۔

جس وقت بابو راؤ اولڈ ایج ہوم میں رہنے آئےتو اس وقت ان کی اہلیہ وفات پاچکی تھیں جب کہ انوسیا شندے کے شوہر کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔کچھ روز قبل بابو راؤ نے انوسیا کو شادی کے لیے پروپوز کیا جس پر انوسیا شندے نے رضامندی کا اظہار کیا اور دونوں ہندو مذہب کے رسم و رواج کے تحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔