بھارت:محبت کی سچی داستان،گرل فرینڈکی جگہ امتحان دینےوالاگرفتار

بھارت:محبت کی سچی داستان،گرل فرینڈکی جگہ امتحان دینےوالاگرفتار
کیپشن: India: True story of love, examiner arrested instead of girlfriend

ویب ڈیسک:محبت کی سچی داستان،عاشق گرل فرینڈکی جگہ امتحان دیتےہوئےگرفتارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی پنجاب میں انگریز سنگھ نامی نوجوان کواپنی گرل فرینڈسےمحبت کی یقین دہانی کرانامہنگاپڑگیا،نوجوان نےمیک اپ کرکےباقاعدہ طورپرلڑکی کاروپ دھارااوراپنی گرل فرینڈکی جگہ امتحان دینےکیلئےپہنچ گیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق انگریزسنگھ نےشیواورمیک اپ کیا،وگ لگائی،زنانہ لباس پہنااوراپنی گرل فرینڈکاروپ دھارااوراس کے جعلی شناختی اور ایڈمٹ کارڈز بنوا کر امتحان دینے پہنچ گیا۔
مکمل تیاری اور بہترین اداکاری کے باوجود بھانڈا اس طرح پھوٹا کہ نگراں امتحان کے پاس موجود ایڈمٹ کارڈ میں پرمجیت سنگھ کی تصویر انگریز سنگھ کے پاس موجود ایڈمٹ کارڈ کی تصویر سے ملتی نہیں تھی۔
جس پر پولیس کو بلایا گیا اور ان کی موجودگی میں نوجوان انگریز سنگھ کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس سے وہ پکڑا گیا۔ یہ امتحان ایک سرکاری نوکری کے لیے ہو رہا تھا۔
خیال رہے کہ انگریز سنگھ کی عمر26 سال جب کہ پرمجیت کور34 سال کی ہے۔ پہلے تو نوجوان نے بتایا کہ وہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم یہ بات غلط ثابت ہوئی لیکن بعد میں اس نے اقرار کیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔