بابر اعظم سالانہ کتنا کماتے ہیں ؟جانئے تفصیل

بابر اعظم سالانہ کتنا کماتے ہیں ؟جانئے تفصیلات
کیپشن: Here’s How Much Babar Azam Earns from Just Sponsorships

ایک نیوز :پاکستانی کرکٹرز قومی اور بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے اسپانسر شپ کی مد میں بھاری معاوضہ لیتے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹرز دونوں ہی اس اسپانسر شپ سے مستفید ہوتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اوپو، ہواوے، پیپسی، اور ایچ بی ایل جیسے برانڈزبابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، رضوان، شاداب خان جیسے ٹیم ارکان کو اسپانسر کرتے ہیں ،ان کرکٹر کا معاوضہ 20ہزار ڈالرز سے شروع ہوکرایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز کے درمیان ہے ۔
 کرکٹ انڈسٹری کے کچھ مشہور نام شعیب اختر، شاہد آفریدی بھی  برانڈ سے کروڑوں روپے کمارہے ہیں وہ بڑی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔
بابر اعظم تمام فارمیٹس کے سب سے مشہور اور قابل تعریف کپتان ہیں، جنہیں پی ایس ایل، ورلڈ کپ اور دیگر میچوں میں کچھ بڑے برانڈز نے سپانسر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر اسپانسر شپ ڈیلز کے ذریعے بابر اعظم تقریباً 250,000 ڈالر سالانہ کماتےہیں ۔ بابر اعظم نے گرے نکولس، اوپو، ایچ بی ایل، ہیڈ اینڈ شولڈرز اور ہواوے کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔