ٹکٹوں کی تقسیم،نوازشریف کا متنازع حلقوں کےرہنماؤں سےخودملنے کافیصلہ 

ٹکٹوں کی تقسیم،نوازشریف کا متنازع حلقوں کےرہنماؤں سےخودملنے کافیصلہ 
کیپشن: ٹکٹوں کی تقسیم،نوازشریف کا متنازع حلقوں کےرہنماؤں سےخودملنے کافیصلہ 

ایک نیوز :ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل نہ ہو سکا،نوازشریف نےمتنازع حلقوں کے رہنماؤں سے خود ملنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیرقیادت جاتی امرا میں سینئر رہنماؤں کا 5گھنٹے طویل اجلاس ہوا ۔اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات پرغور کیا ۔

اجلاس میں شہباز شریف ،اسحاق ڈار ، مریم نواز ،رانا ثنا اللہ،  حمزہ شہباز سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف متنازع حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے ۔

اجلاس میں تحریک استحکام پاکستان پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت  کی گئی۔

  پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کا پنجاب کے تمام ڈویژن اور دیگر تمام صوبوں کے ناموں کے حتمی  فیصلے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی قیادت مزید کچھ دن مشاورتی ملاقاتیں جاری رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف این اے 121سمیت متنازع حلقوں میں ٹکٹ کا فیصلہ خود کریں گے اور حلقوں کے رہنماؤں میں اعتماد میں لیں گے۔