پاکستانی فلم”چکڑ“کاٹریلرجاری

پاکستانی فلم”چکڑ“کاٹریلرجاری کردیاگیا
کیپشن: The trailer of Pakistani movie "Chakkad" has been released

ویب ڈیسک: دریچے فلمز نے پاکستانی ناظرین کے لیے اپنی نئی فلم”چکڑ“ کا ٹریلر جاری کردیا۔
رپورٹ کےمطابق کرائم تھرلرپرمبنی فلم22  دسمبر 2023 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔اس فلم کوظہرالدین نے ڈائریکٹ کیاہےجوکہ ان کاڈیبیو ہے۔
ٹریلر لانچ کے موقع پر رائٹر اور ڈائریکٹر ظہیرالدین کاکہناتھاکہ”چکڑ“ ہمارے معاشرے کی ان تلخ حقیقتوں کو بیان کرتی ہے جس کے بارے میں جانتے سب ہیں مگر اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اس فلم کا سینیمیٹک سفر اور اس کی کہانی ہمارے ملک کی پیچیدگیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے سسپنس، ڈرامے اور حقیقت پسندی کو ایک انوکھے امتزاج میں پیش کرے گی ۔
فلم کا تھیٹریکل ٹریلر سنجیدگی، تخلیقی صلاحیت، دل چسپ حالات، حساس موضوعات اور حقیقت پسندانہ مناظر کی شمولیت سے ایک الگ انداز کی فلم کا عہد کرتا نظر آتا ہے۔
پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے پر مبنی دریچے فلمز کی یہ پروڈکشن ایک جاندار کرائم سسپنس تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔
”چکڑ“8 دنوں پر محیط ایک سماجی ڈائری ہے، جس میں عثمان مختار، اشنا شاہ، فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ، عدنان شاہ ٹیپو سمیت ٹی وی اور تھیٹر کے دیگر تجربہ کار اداکاروں کی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی ہے۔