بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: Bollywood King Shah Rukh Khan achieved the blessing of Umrah

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، مسجد الحرام میں ان کی موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ ماسک چہرے پر لگائے ہوئے بظاہر کسی کی بات سنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by SRK VIBE (@srkvibe2.0)

رپورٹس کے مطابق Shah Rukh Khan سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم Dunki کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عمرہ ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

اس سے قبل کنگ خان کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں مداحوں کو فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)