موٹرسائیکل بنانیوالی مشہور کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کردیا

 موٹرسائیکل بنانیوالی مشہور کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ بند کردیا
کیپشن: Pak Suzuki announces another shutdown for motorcycle plant

ایک نیوز : موٹرسائیکل بنانیوالی مشہور کمپنی سوزوکی نے بھی پاکستان میں پلانٹ بند کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاک سوزو کی نے آلات اور پرزہ جات کی قلت کی وجہ سے موٹر سائیکل پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
پاک سوزو کی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پلانٹ یکم سے 12 ستمبر تک بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق صرف موٹر سائیکل پلانٹ کو چند روز کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ آٹوموبائیل پلانٹ اس دوران آپریشنل رہے گا۔