جنوبی کوریا کی امریکا کیساتھ تاریخ کی سب سے بڑی ہوائی مشقیں

South Korea's largest air drills with the US in history
کیپشن: South Korea's largest air drills with the US in history

ایک نیوز نیوز :شمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مل کر تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ پانچ روزہ فضائی مشقوں کا آغاز کر دیا، مشقوں میں دونوں ممالک کے 240جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں، فرضی دشمن کے ٹھکانوں پر 24 گھنٹے حملے کرنے کی مشق کی جائے گی۔
ہوشیار طوفان نامی ان مشقوں میں 240جنگی طیارے 1600 پروازیں کریں گے، یہ مشق پیر سے لے کر جمعہ کے روز تک جاری ہے گی۔ان مشقوں میں امریکی اور جنوبی کوریا کے ایف 35 طیاروں کے علاوہ دیگر مختلف اقسام کے طیارے حصہ لیں گے۔ شمالی کوریا نے شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ دونوں ممالک ، جنوبی کوریا اور امریکہ،کی طرف سے متواتر جنگی مشقیں شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی مشق اور ان ممالک کی جارحانہ پالیسوں کا ثبوت ہے۔