بنگلادیش ہوٹل میں آتشزدگی،43افرادجاں بحق

بنگلادیش ہوٹل میں آتشزدگی،43افرادجاں بحق
کیپشن: Fire in Bangladesh hotel, 43 people died

ویب ڈیسک:بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنےکاواقعہ گزشتہ رات کوپیش آیا جہاں عمارت کی ایک منزل میں قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آگ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ۔
حکام کے مطابق عمارت سے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ درجنوں افراد ہسپتال میں زیر اعلاج ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آگ پر 2 گھنٹے کی سخت محنت کے بعد قابو پایا گیا تاہم بدقسمتی سے 43 افراد جان کی باز ہار گئے جبکہ دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
بنگلا دیش فائر سروس اور سول ڈیفنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں آگ گیس لیکیج کے سبب لگی۔