الیکشن کے بعد ہمیں اپنے مزاج کی تعمیر نو کرنا ہو گی ،خواجہ آصف

 الیکشن کے بعد ہمیں اپنے مزاج کی تعمیر نو کرنا ہو گی ،خواجہ آصف
کیپشن: الیکشن کے بعد ہمیں اپنے مزاج کی تعمیر نو کرنا ہو گی ،خواجہ آصف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اس الیکشن کے بعد ہمیں اپنے مزاج کی تعمیر نو کرنا ہو گی۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ خواجہ آصف نے  اپنے انتخابی حلقہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن نہ ہونے کا ابہام اب دور ہوتا جارہا ہے ، ایک مہینے سے سیاسی اور موسمی دھند چھائی ہوئی تھی ، آئندہ دنوں میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی ، الیکشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اس الیکشن کی خصوصیت علیحدہ ہے، نوجوانوں میں بے یقینی کے صورتحال ذہنوں میں بیٹھ گئی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جسکو بھی حکمرانی ملتی ہے وہ ایک مشن کے طور پر مزاج میں بہتری لائے ،انہوں نے کہا کہ نوازسریف پر کیا الزام تھا جس پرانہیں سزا سنائی گئی ، نوازسریف کے والد نے 1991 میں فلیٹ لئے تھے ، یہ فلیٹ کسی سے چھپائے نہیں گے تھے ، ان فلیٹوں میں بڑی بڑی شخصیت جا چکی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی چوری خود تسلیم کی ، اس نے گھڑی خود بیچی اور اس کا منافع  اپنی جیب میں ڈالا ،اگر اس نے اپنی جیب سے گھڑی خریدی ہوتی تو بات کچھ اور ہوتی،  اس نے شوکت خانم کے ساڑھے سات ارب زکواۃ کے پیسے کسی دوست کے پاس انوسٹ کئے ،تیرہ سال سے اس نے مجھ پر دس ارب ہرجانے کا دعوی کیا ہوا ہے ،یہ جرح کرنے سے بھاگ رہا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ  کے پی کے میں ایک امیدوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، کے پی کے کے لوگ جانتے ہیں اسے کس نے مارا ہے ؟ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلا رہی ہے کہ اسے مخالفین نے مارا ہے ، ہمارے مزاج اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ انکی تعمیر نو کرتے شاید بہت وقت لگ جائے ، مذہبی اور سیاسی لیڈر شپ پر زیادہ بوجھ بڑھ جاتاہے۔