کراچی میں 300سال پرانا درخت بے رحمی سے کاٹ دیا گیا

کراچی میں 300سال پرانا درخت بے رحمی سے کاٹ دیا گیا
کیپشن: کراچی میں 300سال پرانا درخت بے رحمی سے کاٹ دیا گیا

ایک نیوز:کراچی میں 300سال پرانا درخت بے رحمی سے کاٹ دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں 300سال پرانا برگد کا درخت کاٹ دیا گیا جبکہ انتظامیہ بھی اس سے مکمل طور پر بے نیاز رہی ۔

 جب اولڈ کلفٹن کی بنیاد رکھی گئی تو اس کی تزئین و آرائش کیلئے برگد کے درختوں کا انتخاب کیا۔ یہ مجموعی طور پر 68 درخت تھے جنہیں ان کی قدامت اور معدومیت کے خطرے سے بچانے کیلئے محفوظ ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا، ان درختوں کو کاٹنا یا نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے لیکن قانون کی پروا کئے بغیر ٹھیکیدار نے بغیر انتظامیہ کے نوٹس میں لائے قدیم درخت کو کاٹ دیا ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  آئی جی پولیس کو خط لکھا ہےخط میں درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر کھیل، ثقافت اور ہیریٹیج ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

سخت ایکشن کے باوجود 24گھنٹے بعد بھی ملزم پر مقدمہ درج نہ ہوسکا۔گزشتہ روز تحویل می لی گئی گاڑی بھی غائب ہوگئی ۔پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کیلئے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا ۔جیسے ہی کوئی رابطہ کرے گا مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔