اگر ہماری سرزمین پر حملہ ہوا توبھرپورجواب دیں گے،ایران 

 اگر ہماری سرزمین پر حملہ ہوا توبھرپورجواب دیں گے،ایران 
کیپشن: If there is an attack on our land, Iran will respond fully

ویب ڈیسک: ایران کےسفیرنےکہاہےکہ اگر ہماری سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو اس کا مناسب انداز میں جواب دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں موجودایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ایران اس کا مناسب انداز میں جواب دے گا کیونکہ یہ ہماری قوم اور سرحدوں کے مفاد میں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سفیر کا بیان چند روز قبل دیے گئے امریکی صدر کے بیان کے تناظر میں آیا ہے جس میں جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ امریکا نے فیصلہ کرلیا ہےکہ وہ اردن میں حملے کا کیسے جواب دے گا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ اردن میں ڈرون حملہ کرنے والے عراقی گروپ ایران کے حمایت یافتہ ہیں۔