پیپلزپارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

پیپلزپارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
کیپشن: پیپلزپارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

ایک نیوز ::پیپلز پارٹی نے پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  ندیم افضل چن نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹیکنوکریٹ خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،:پیپلز پارٹی اپنی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارے ووٹ کم تھے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگنے تھے اس لیے یہ فیصلہ کیا،فیصل ووڈا کا اصل حامی کون ہے سب جانتے ہیں ،وہ خود جانتے ہیں انکا سپورٹ کون ہے سارا زمانہ جانتا ہے آپ نہیں جانتے تو ہم کیوں جانیں ۔