خطرناک مکھیوں کا شہریوں پر حملہ ،درجنوں افراد لیشمینیاسس کا شکار

خطرناک مکھیوں کا شہریوں پر حملہ ،درجنوں افراد لیشمینیاسس کا شکار
کیپشن: Dangerous flies attack citizens, dozens of people suffer from leishmaniasis

ایک نیوز:پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں سینڈ فلائز نے حملہ کردیا۔لیشمینیاسس میں مبتلا چھیالیس مشتبہ مریض سامنے آ گئے۔
تفصیلات کےمطابق ریت کی مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کردیا،پنڈ دادن خان میں درجنوں افراد لیشمینیاسس کا شکارہو گئے۔ کالا آزار میں مبتلا افراد کو جسم پر بڑے نشانات پڑگئے۔46 مشتبہ مریضوں میں سے دو کنفرم بھی ہو گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے پاس کالا آزار کی ادویات ناپید ہونے کے باعث خیبرپختونخواہ سے 60 انجیکشن منگوا لیے گئے۔عالمی ادارہ صحت کو بھی کالا آزار کی ادویات فراہم کرنے کی درخواست کردی گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق کالا آزارکے ایک مریض کو 15 سے 25 انجیکشن لگیں گے۔متعدد مریضوں کو راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع کےہسپتالوں میں ریفرکرنا شروع کردیا گیا۔