کابینہ نےملک بھر میں انتخابات 27 فروری تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نےملک بھر میں انتخابات 27 فروری تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: کابینہ نےملک بھر میں انتخابات 27 فروری تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک:اسرائیل میں آئندہ سال کے پہلے ماہ ہونے والے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کو فروری 2024 تک ملتوی کردیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی کابینہ نے اتوار کو متفقہ طور پر جنوری کے آخر میں ہونے والے ملک گیر بلدیاتی انتخابات کو 27 فروری 2024 تک ملتوی کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات 31 اکتوبر 2023 کو ہونے تھے لیکن 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والی جنگ کے پیش نظر ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا کہ ہم عام طور پر جنگ کے وقت انتخابات نہیں کرواتے لیکن یہ انتخابات پہلے سے طے پا چکے ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ  انتخابات کو پہلے ہی ایک بار ملتوی کیا جا چکا ہے، اگرچہ انہیں بہت طویل مدت تک ملتوی کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن دو امکانات ہیں، انہیں جنوری کے آخر یا فروری کے آخر تک ملتوی کریں اور اس مقصد کے لیے ہم نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) سے جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے فروری کے آخر میں الیکشن کروانے کی تجویز دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ ریزروسٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے کیوںکہ یہ ایک بنیادی اور اہم حق ہے۔

دسمبر کے آغاز میں مذہبی صہیونیت پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کو مزید ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس مطالبے کو دوسرے اتحادی شراکت داروں کی بھی حمایت حاصل تھی۔