عام انتخابات:کس کس کےکاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہوئے؟

عام انتخابات:کس کس کےکاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہوئے؟
کیپشن: عام انتخابات:کس کس کےکاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہوئے؟

ایک نیوز:عام انتخابات 2024ء کےلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی، ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل تین جنوری تک جاری رہے گا۔

این اے 122 اور این سے 89 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے214 تھرپارکر، شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

این اے 123 پر شہباز شریف،  پی پی 159 سے مریم نواز،  این اے 117 پر عبدالعلیم خان، عطا تارڑ، ایاز صادق کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

این اے127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، پی پی 285  سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، این اے 130 سے نوازشریف، این اے 149 سے جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین، عامر ڈوگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

اس کے علاوہ اخترمینگل کےکاغذات نامزدگی این اے 261 سے مسترد ہوگئے، این اے 19 پر اسد قیصر، این اے 20 پر شہرام ترکئی، این اے 130 پر ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 263 پر قاسم خان سوری، این اے 82 پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا اور این اے57 سے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے چوہدری دانیال کے کاغذات نامزدگی این اے57 سے منظور ہوگئے جبکہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، این اے 53 سے استحکام پاکستان پارٹی کے غلام سرور خان اور  پی پی 28 سے پی ٹی آئی کے ناصر چھپر اور ن لیگ کے شبیر کوٹلہ کے کاغذات منظور ہوئے۔

پی پی 34 سے چوہدری پرویزالہٰی، پی پی34 سے مونس الہٰی، قیصرہ الہٰی، سمیرہ الہٰی کےکاغذات بھی مسترد ہوگئے، اس کے علاوہ این اے 196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ این اے 196 سے پی ٹی آئی کی ناہید خان، مبین مگسی کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

این اے 254 سے بی اے پی کے خالد مگسی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، این اے 6 سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، این اے 127 کیلئے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

پی کے 28 سے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کےکاغذات مسترد ہوگئے ساتھ ہی شوکت یوسفزئی کے بھائی اور لیاقت علی یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔

این اے 119 سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 56 راولپنڈی سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے جبکہ اسی حلقے سے حنیف عباسی، دانیال چوہدری کے کاغذات منظور ہوگئے۔

این اے 242 کراچی سے شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، این اے 241 سے صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

این اے47 اسلام آباد  سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ پی پی157 سے پی ٹی آئی کے حافظ فرحت کے کاغذات نامزدگی  بھی مسترد ہوگئے۔

این اے 41 لکی مروت سے پی کے 105 سے پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت کے کاغذات منظور ہوگئے، این اے47 سے بابر اعوان،  این اے 104 سے ن لیگ کے راجہ ریاض، احسان افضل، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر حسن مسعود، حافظ ابوبکر کے کاغذات منظور ہوگئے۔

این اے 102 فیصل آباد سے ن لیگ کے عابد شیر علی، اور اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے یعقوب راسم، شاہد جاوید کے کاغذات منظور ہوگئے، اس کے علاوہ آئی پی پی رہنما فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی بھی این اے 102 سے منظور ہوگئے۔

این اے48 اسلام آباد  سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری اور آزاد امیدوار مصطفیٰ  نواز کھوکھر کے کاغذات بھی منظور ہوگئے، این اے 246 کراچی سے ایم کیو ایم کے امین الحق اور  جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات منظور ہوگئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے وقاص افتخار بٹ، سابق ایم پی اے شہریار ریاض، پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف، چوہدری نثار علی خان اور راجہ اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔