ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سےسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سےسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری
کیپشن: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سےسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سےسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی،اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

تفصیلا ت کے مطابق این اے 48سے 61میں سے 39کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 22کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔این اے 48سے سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت،راجہ خرم نواز،شیخ انصر عزیز،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔

این اے 47میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 36کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 39امیدوران کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

این اے 47سے چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ن لیگ کے ذیشان نقوی،آزاد امیدوار راجہ خرم نواز، پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان اور استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

این اے 47سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں،اسی حلقے سے خواجہ سرا امیدوار نایاب علی بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گی جبکہ  شعیب شاہین کے این اے 47سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔

این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 41 کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ این اے 46 سے 32 کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ پیپلزپارٹی رہنماء راجہ عمران اشرف ، مسلم لیگ ن رہنماء زیشان نقوی اور انجم عقیل خان کے بھی کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے۔ خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان اور انکے بیٹے عبداللہ بابر اعوان کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔