وہ بالی ووڈسٹارزجو2023میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے

وہ بالی ووڈسٹارزجو2023میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے
کیپشن: They are Bollywood stars who got married in 2023

ویب ڈیسک:2023میں متعددبالی ووڈسٹارزنےاپنی زندگی کےنئےسفرکاآغازکیا۔
تفصیلات کےمطابق 2023اپنےاختتام کےقریب ہےلیکن اس میں بہت سارےبالی ووڈکےاداکار اوراداکارؤں نےاپنےجیون ساتھی کاانتخاب کرکےاپنی نئی زندگی کاآغازکیاہے۔
2024 کے آغاز سے قبل اُن بالی ووڈ اسٹارز پر نظر ڈالتے ہیں جو رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان میں سے کچھ اسٹارز ایسے بھی ہیں جنہوں نے دوسری شادی کی۔
آئیے ہم 2023 کی کچھ خوبصورت مشہور شخصیات کی شادیوں پر نظر ثانی کرتے ہیں جن کی شادیاں رواں سال توجہ کا مرکز بنیں۔
سال 2023 کا آغاز بالی ووڈ اداکارہ اور سماجی رُکن سوارا بھاسکر کی شادی سے ہوا، اُنہوں نے 6 جنوری کو بھارت کی سیاسی پارٹی سماج وادی کے رُکن فہد احمد سے کورٹ میرج کی لیکن شادی کا باقاعدہ اعلان 16 فروری کو سوشل میڈیا پر کیا۔
رواں سال 23 جنوری کو بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اور اداکارہ آتھیا شیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کی، آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی میں صرف خاص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، مداحوں کو اس جوڑی کی شادی کا بےصبری سے انتظار تھا، اس شادی میں شوبز کی معروف شخصیات شاہد کپور، کرن جوہر، جوہی چاؤلہ اوردیگر نے شرکت کی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےرواں سال 24 ستمبر کو اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی، دونوں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی۔
بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نےبھی سال2023کو 29 نومبر کو اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل لین لائشرام سے شادی کی، اس جوڑی کی شادی بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں ہوئی جہاں اُنہوں نے روایتی میتی قبیلے کی رسومات کے تحت شادی کی۔
ارباز خان نے 24 دسمبر کو ممبئی میں چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔