ایک نیوز 2سال کاہوگیا

پی این این 2سال کاہوگیا
کیپشن: It's been 2 years of PNN

 ایک نیوز کی دوسری سالگرہ اور علاقائی سے قومی نیوز چینل بننے کی تقریب ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ایک نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اور چئیرمین ایک نیوز ملک مدثر  کھوکھر کو قومی نشریات کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں  کا اظہار کیا ۔
ایک نیوز کی دوسری سالگرہ اور علاقائی سے قومی نیوز چینل  بننے کی تقریب ہوئی۔ جس ایک نیوز کی دوسری سالگرہ کی تقریب ایک نیوز نیوز کے ہیڈ آفس میں ہوئی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چئیرمین ایک نیوز ملک مدثر علی کو مبارکباد دی  اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ  ایک نیوز نیشنل  نیوز چینل میں اچھا اضافہ ہے اور  حقائق پر مبنی معلومات عوام تک پہنچانا ایک نیوز کا خاصا ہے ہمیشہ اصولوں پر مبنی صحافت کو فروغ دیا ہے گورنر پنجاب ایک نیوز کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایک نیوز کی سالگرہ کی تقریب میں چئیرمین ایک نیوز نیوز ملک مدثر علی۔ لیگی رہنما طلحہ برکی ،  ایم ڈی ایک نیوز عاطف علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز عمران میر ،سی ای او ایک نیوز عمر جاوید ،سی ایف او حسن منصور، ڈائریکٹر ایچ آر مس مہرین، بیورو چیف لاہور بابر ڈوگر سمیت ایک نیوز فیملی نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ایک نیوز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

ایک نیوز کے ہیڈ آفس لاہور کے علاقہ ملک بھر میں ایک نیوز کے دفاتر میں بھی ایک نیوز کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

چونیاں میں بھی ایک نیوز کی دوسری سالگرہ انتہائی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔کیک بھی کاٹاگیا۔تقریب کا اہتمام مرکزی پریس کلب چونیاں میں کیا گیا جس میں صحافی برادری اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کسووال میں AIK News کےدو سال مکمل ہونے پر سون ویلی ریسٹورنٹ پرشاندار تقریب کاانعقادکیاگیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا کسووال پریس کلب اور سیاسی وسماجی مذہبی نمائندوں نے شرکت کی۔ AIK News کےکامیابی کےدو سال مکمل ہونےپر کیک بھی کاٹاگیا ۔

 منڈی بہاؤالدین میں بھی  AIK News  کی  نشریات کے دو سال مکمل ہونے پر  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صحافتی، سماجی، وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ نیوز آفس منڈی بہاوالدین میں بیوروچیف منڈی بہاوالدین رانا نیاز علی نے سینئر صحافیوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

بہاولنگر میں ایک نیوز  کی دوسری سالگرہ کے سلسلے میں  آواز پریس کلب  ڈونگہ بونگہ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سٹی صدر مسلم  لیگ ن راؤ الطاف حسین نے ایک نیوز کی دوسری سالگرہ کا کاٹا۔

میاں چنوں میں ایک نیوز  کی دوسری سالگرہ کے سلسلے میں سٹی پریس کلب میں پروقار تقریب ہوئی۔تقریب میں انجمنِ تاجران کے صدر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں انجمن تاجران کے صدر سمیت صحافی ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور ایک نیوز کے دو سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا ۔

چشتیاں میں بھی ایک نیوز نیوز کی دو سالہ نشریات مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی صحافتی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران کیک بھی کاٹاگیا۔

بورے والا پریس کلب میں بھی ایک نیوز  کے دو سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں سیاسی سرکاری افسران صحافی سماجی وسول سوسائٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔