کملی کے بعد سرمد کھوسٹ اور صبا قمر پھر ایک ساتھ

کملی کے بعد سرمد کھوسٹ اور صبا قمر پھر ایک ساتھ

ایک نیوز: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اورمعروف ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کے نئے ڈرامے ’گناہ‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی کاسٹ میں صبا قمر، جگن کاظم، رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس کے ڈائریکٹر عدنان سرور  ہیں جبکہ محسن علی نے اسکو لکھا ہے۔

محسن علی کا تحریر کردہ یہ ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے جس میں اداکارہ صبا قمر کو انتہائی طاقتور اور خوبصورت دکھایا گیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کو علاقے کے معزز اور طاقتور شخصیت کے کردار کو خوبصورتی سے نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گناہ فلم کے ٹریلر میں جگن کاظم بھی نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا ہے اور پولیس انسپکٹر کے روپ میں رابعہ بٹ نے بھی اپنے کردار سے کافی انصاف کیا ہے۔ڈرامے گناہ کا ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرامے میں تھرل، سسپنس، ایکشن اور جذبات شامل ہونگے ۔گزشتہ برس اداکارہ صبا قمر اور سرمد کھوسٹ نے فلم کملی میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔