وجے ورما کا کرینہ کپور کے ساتھ محبت کااعتراف

وجے ورما کا کرینہ کپور کے ساتھ محبت کااعتراف
کیپشن: وجے ورما کا کرینہ کپور کے ساتھ محبت کااعتراف

   ویب ڈیسک: اداکار وجے ورما نے دل میں کرینہ کپور کے لیے ’یک طرفہ‘ محبت کااعتراف کرلیا۔
  ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’جانِ جان‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب وجے ورما اُن کی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ ہدایت کار ہومی اڈاجانیا کی آنے والی فلم ’مرڈر مبارک‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
 وجے ورما کہتے ہیں کہ ’فلم جانِ جان میں لوگوں نے کرینہ کے لیے میری محبت دیکھی۔ یہ اُن کی جان لیوا کشش ہے اور کرینہ کے لیے یک طرفہ محبت ہے۔‘ ’یہ وہ پیار ہے جس میں آپ دور سے کسی شخص کو چاہتے ہیں۔‘
’دوسری جانب کرشمہ کے ساتھ میں نے بہت زیادہ وقت گزارا ہے اور ہم بہت اچھے دوست بن گئے ہیں۔ ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی اور پیار ہے اور میں اُن کا مداح رہا ہوں۔‘