ہرنائی :سڑک کنارےبارودی سرنگ دھماکا،متعددافرادزخمی

ہرنائی :روڈکنارےبارودی سرنگ دھماکا،متعددافرادزخمی
کیپشن: Harnai: Roadside mine explosion, several people injured

ایک نیوز:ہرنائی میں سڑک کنارےبارودی سرنگ دھماکاہونےسےمتعددافرادزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان کےضلع ہرنائی میں سڑک کنارےبارودی سرنگ دھماکاہونےسے14افرادزخمی ہوگئے۔دھماکےمیں زخمی ہونےوالوں میں سےمتعددافرادکی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کےمطابق قانون نافذکرنےوالےادارےاورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔ریسکیونےزخمیوں کوطبی امدادکےلئےہسپتال منتقل کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نےواقعہ کی مذمت کرتےہوئےدھماکےسےمتعلق محکمہ داخلہ سےرپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نےہدایت کی کےدھماکےزخمی افرادکوبہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں۔