شام،اسرائیل کے فضائی حملے میں 42افراد جاں بحق 

شام،اسرائیل کے فضائی حملے میں 42افراد جاں بحق 
کیپشن: In Syria, 42 people were killed in an Israeli airstrike

ویب ڈیسک:شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملوں میں درجنوں افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شام میں جنگ کے ایک اور مانیٹر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اُٹھی۔