عالمی اداروں کا انسداد پولیو کی 4 سالہ مؤثر اسٹریٹیجی بنانے کا فیصلہ

 عالمی اداروں کا انسداد پولیو کی 4 سالہ مؤثر اسٹریٹیجی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: The decision of international organizations to make a 4-year effective strategy against polio

ایک نیوز: پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد صحت کے عالمی اداروں نے انسداد پولیو کی 4 سالہ موثر اسٹریٹجی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیو کے عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پولیو عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 11 جولائی کو جنیوا میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین بورڈ سر لیام ڈونالڈسن کریں گے۔

عالمی بورڈ پاکستان،افغانستان میں پولیو ویکسین مہم میں رکاوٹوں کا جائزہ لے گا، اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہونگے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سمیت وفاقی و صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔

صحت کے عالمی اداروں کے اجلاس میں سنہ 2023 سے 2026 کی انسداد پولیو اسٹریٹیجی کی تیاری کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی۔