سبی : بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ،7زخمی

سبی : بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ،7 افراد زخمی
کیپشن: سبی : بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ،7 افراد زخمی

ایک نیوز :بلوچستان کے ضلع سبی میں جناح روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے جناح روڈ پر دھماکا ہوا ،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیادھماکے کے بعد سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبی میں انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا اہتمام کیا گیا اور اسی دوران دھماکے ہو گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔

 دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دریں اثنا  سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ایم ایس سبی کو ہدایت جاری کردی گئیں ۔تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات ۔ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں کی سیکورٹری سخت کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ۔