پی سی بی نےحفیظ کوپریس کانفرنس سےکیوں روکا،بڑی وجہ سامنےآگئی

 پی سی بی نےحفیظ کوپریس کانفرنس سےکیوں روکا،بڑی وجہ سامنےآگئی
کیپشن: Why did PCB stop Hafeez Ko from the press conference, the big reason came out

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےٹیم ڈائریکٹرمحمدحفیظ کوقومی ٹیم کی کارکردگی بارےپریس کانفرنس کرنےکی اجازت دینےکےبعدروک دیاجس کی بڑی وجہ سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیااورنیوزی لینڈمیں ناکامی بارےٹیم ڈائریکٹرمحمدحفیظ نےاپنی وضاحت دینےکیلئےپریس کانفرنس کرنےکاکہاتھاجس پرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)انہیں روک دیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام حفیظ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو تنازع سے بچانا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر محمد حفیظ کی پریس کانفرنس کے مخالف ہیں، بورڈ کے چند آفیشلز بھی حفیظ کی پریس کانفرنس کے حق میں نہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی این اوسی پالیسی پربھی بورڈ میں اختلاف پایاجاتاہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عثمان واہلہ نے محمد حارث کو بنگلادیش لیگ کا این او سی نہیں دیا، عثمان واہلہ نے اعظم خان کوآئی ایل ٹی20 کے لیے تیسرا این او سی دے دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاداب خان پاکستان  ٹیم کی طرف سے کھیلنے کے لیے ان فٹ اور آئی ایل ٹی کے لیے فٹ ہوگئے، بورڈ آفیشلز ساری صورتحال میں محمد حفیظ کو میڈیا میں لانے سے ڈر رہے ہیں۔

محمد حفیظ کا مؤقف ہےکہ پی سی بی لیگ کرکٹ کو ترجیح نہیں دے سکتا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ پاکستانی میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے خوش نہیں ہیں، وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دورےکے حوالے سے یکطرفہ اور قیاس آرائیاں دور کرنا اور ناکامی کے اسباب بتا کراپنے آپ کو کلیئر کرانا چاہتے تھے۔ 

محمدحفیظ نے کنٹریکٹ میں توسیع ہونے یا نہ ہونے کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹ نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر ہی اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا جنون اور زندگی میں سب سے اہم طاقت ہے، سوشل میڈیا پر پیشہ ور افراد کی مدد سے پھیلائی جانے والی خود ساختہ اور غلط خبریں اس میں کوئی کمی نہیں لاسکتیں۔