ملک بھر میں عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی

ملک بھر میں عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی
کیپشن: ملک بھر میں آج عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ منائی جارہی ہے

ایک نیوز: ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی۔12 ربیع الاول پر دن کے آغاز پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،لاہور کے ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شہر شہر، قریہ قریہ روشن ہے، فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں گونجتیں رہیں۔ گھر، گلیاں، محلے، مساجد، شاہراہیں اور عمارتیں رنگ و نور سے جگمگا اٹھیں تھیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں  جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالے گئے۔وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، پاک فوج کے چاق و چوبند جوانوں کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ملک میں امن، سلامتی اور استحکام کی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور

عید میلاالنبی کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف قسم کے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے،اس سلسلے میں اچھرہ کی جامعہ مسجد محمدیہ حنفیہ سے بھی ایک جلوس نکالا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے ہاتھوں میں سبز رنگ کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ دور و سلام کی صدائیں بلند کرتا یہ جلوس جہاں سے بھی گزرا درو د سلام کی صدایئں بلند کرتا ہوا گزرا اور علاقہ جشن آمد رسول ﷺکے ترانوں سے گونج اُٹھا۔ جلوس کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں،جلوس کی صدارت علامہ مولانا خلاق احمد جلالی،علامہ حافظ احمد یار، اور رانا اشرف صاحب کر رہے تھے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک رحمان پورہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ریلوے اسٹیشن، دہلی گیٹ، سنگھ پورا شالامار باغ سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ٹیمیں تعینات ہیں،مال روڈ، سرکلر روڈ، جی ٹی روڈ، تاج باغ، شالیمار لنک روڈ، دھرم پورہ، تاج پورہ سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے راستوں پر صفائی ورکرز موجود ہیں،12 ربیع الاول پر داتا دربار اور ملحقہ راستوں کی خصوصی واشنگ، وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤجاری ہے۔1200 سے زائد ورکرز 20 سے زائد افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔جشن ولادت رسول (ص) کی مناسبت سے شہر بھر میں 214 بڑی جامع مساجد کی واشنگ بھی مکمل کی گئی۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ہونے والی ذکر و اذکار اور میلادالنبی (ص) کی محافل پر بھی خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر پہلی شفٹ میں 788 ورکرز، دوسری شفٹ میں 185 اور رات کی شفٹ میں 235 سینٹری ورکرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972340-6133.mp4

گوجرانوالہ

ترجمان پولیس گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے 8 محافل اور65جلوس برآمد ہونگے،کٹیگری A کے 4 کیٹیگری B کے 5 اور کیٹیگری”C“ کے56 جلوس برآمد ہونگے۔ضلع بھر میں 1750 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ 1400 کے قریب رضاکار بھی ضلعی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔میٹل ڈیٹیکٹرز،CCTVکیمروں اور واک تھروگیٹ کی تنصیب کو یقینی بنا تے ہوئے اونچی عمارتوں پر سنائیپر تعینات کر دیئے گے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بند کر دیا گیا ہے۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الیٹ کے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔

سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز تقریر، وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ربیع الاول میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے شہریوں سے بھر پور تعاون کی اپیل ہے۔

سیالکوٹ

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے،عید میلاد النبی ﷺکی خوشی میں شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور آقا کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972190-5915.mp4

پھالیہ

ملک بھر کی طرح پھالیہ میں بھی میلادالنبی کا جلوس برآمد  ہوگیا،تحصیل چوک سے برآمد ہونے والا جلوس بلال چوک ، لاری اڈہ، قینچی چوک، اور حیدری چوک سے رواں دواں ہے،جلوس  غازی چوک، پرانا گجرات روڈ گھنیاں روڈ پہنچ گیا،عید میلاد النبی کا جلوس غوثیہ مسجد کے سامنے پہنچ کر اختتام  پذیرہوا ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971688-9393.mp4

نارووال

نارووال میں  جشن عید میلادلانبی ﷺکامرکزی جلوس مسجد شاہ جماعت سے برآمد ہوا،جلوس کی قیادت علامہ پیر قاضی یعقوب رضوی پیر سید اظہرلحسن المعروف شہزادہ پیرنے کی۔سکھ کمیونٹی کی جانب سے عید میلادلانبی ﷺکے جلوس میں شرکت کی گئی ہے،جلوس کے شرکاکو خوش آمدید کہا اورگلوں میں پھولوں کے ہارپہنائے۔جلوسوں میں نارووال کے شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔جلوسوں کے شرکا آمد مصطفے مرحبا مرحبا کی صدائیں بلند کررہے ہیں۔شہریوں کی طرف سے جگہ جگہ لنگروتبارک کا سلسلہ بھی جاری ہے۔DPO نارووال رحمان خان کی جانب سے اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972566-1109.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972566-9410.mp4

ننکانہ صاحب /جشن عید میلاد النبی ﷺ

ننکانہ صاحب جلوس میں عاشقان رسول نے سرکار کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا کے نعرے لگائے۔جب جلوس گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو سکھ کمیونٹی نے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی  سکھ کمیونٹی نے عاشقان رسول کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا۔سکھ کمیونٹی جلوس میں گھل مل گئے اور نبی پاک ﷺ  کا پرچم بھی پکڑا اور سکھ کمیونٹی نے جلوس میں عاشقان رسول کو کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کیں اور پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے نبی پاک ﷺ  کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارک دی۔انہوں نے کہا کہ رسول نبی اکرم ﷺ تمام انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں۔نبی پاک نے امن محبت اور رواداری کا درس دیا۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم نبی پاک کی تعلیمات پر عمل کریں۔گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پوری دنیا اور ملک پاکستان میں امان وامان کیلئے دعا بھی کی گئی۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گولچکر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695970728-2828.mp4

فیصل آباد

فیصل آباد میں عید میلاد النبی ﷺ پر ریجن بھر میں 31 محافل اور 233 جلوس نکالے جا رہے ہیں۔امن عامہ کو کنٹرول کرنے کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔سکیورٹی کے لئے پولیس کے 5 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی سے رہے ہیں۔

قصور

قصور شہر و گردونواح میں سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ ہی عاشقان رسول میلاد النبی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں،نواحی گاؤں سہاری سے جماعت اہلسنت و تنظیم الاسعید کا مرکزی جلوس بھی رواں دواں  ہے جبکہ جلوس میں بچوں اور مردوں کی کثیر تعداد ہاتھوں میں میلاد کے پرچم تھامے موجود  ہیں،شرکاء کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں اور رکشوں پر بھی جلوس میں شامل ہیں ۔

شکرگڑھ

شکرگڑھ میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس نقش لاثانی اسلامک یونیورسٹی سے برآمد ہوا،جشن عید میلادالنبی ﷺ کا بڑا جلوس گلزار مدینہ اور جامعہ مسجد نور سے برآمد ہوا،گلزار مدینہ مسجد میں معززین کی دستار بندی کی گئی،جلوس میں شامل ہزاروں عاشقان رسول ﷺ کی صدائیں بلند کرتے رہے،شرکاء جلوس کے آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔عاشقان رسول ﷺنے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔کچہری چوک میں چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہونگے۔ اللہ ہو چوک میں کنیٹر پر سٹیج سجایاگیا،سٹیج پر گلہائے عقیدت رسول ﷺ کی ذات بارے سنائے جا رہے ۔جلوسوں کے راستے پر سخت سیکورٹی کے انتظامات  ہیں۔

اوکاڑہ

اوکاڑہ میں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جامعہ غوثیہ کچہری بازار سے روانہ ہوا،جلوس کی قیادت صاحبزادہ مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی اور جید علماء کرام  نے کی۔عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کی فضاء درود وسلام سے گونج اٹھی۔مرکزی جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول درود وسلام کی صدائیں بلند کرتے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں،جلوس گول چوک صدر بازار منڈی روڈ دیپال پور روڈ اور دیگر بازاروں سے گزرتا ہوا جمعہ کی نماز سے قبل میونسپل کمیٹی چوک میں اختتام پذیر ہوگا۔ڈیڑھ درجن سے زائد چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوتے جائیں گے۔مرکزی جلوس پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی،رات کو اوکاڑہ میں چراغاں ہوگا،جلوس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیاگیا تھا۔عیدمیلادالنبیﷺ کے 69 جلوس ، 7 محفل میلاد کے پروگرامز ہوں گے۔جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 1400 سے زائد افسران واہلکاران و ویلنٹئیرز تعینات کئے گئے ہے۔

ساہیوال

ملک بھر کی طرح ضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال  میں بھی جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت کے ساتھ منایاگیا۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور آقا کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

پاکپتن

مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جشن ولادت مصطفے ﷺکے سلسلہ میں جلوس کا آغاز ہوگیا،ہر طرف نعت رسول مقبول جاری ہے اور  مرحبا یا مصطفی اور درود و سلام کی صدائیں بلند  ہیں،جلوس غلہ منڈی پاکپتن سے شروع ہوکر کالج روڑ نگینہ چوک بابا فرید روڑ سے ہوتا ہوا واپس غلہ منڈی پر اختتام پزیر  ہوا۔سماجی مذہبی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ گل پاشی لنگر اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔پولیس، ریسکیو 1122 کا عملہ، ضلعی انتظامیہ، بلدیہ کا عملہ گاڑیاں جلوس کے ہمراہ رواں دواں ہیں۔

بہاولنگر

بہاولنگر میں  جشن عید میلادالنبی کا کیک کاٹا گیا،جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں قریش کالونی میں 63پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔معروف مذہبی اسکالر علامہ مسعود نے دیگر کے ہمراہ کیک کاٹاگیا،کیک کاٹنے کی تقریب میں مذہیی،سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ عاشقان مصطفٰی نے جوش و جذبے سے درود سلام کی صدائیں بلند کیں۔

بہاولپور

ضلع بھر میں آج 73 جلوس اور 9 محافل میلاد منعقد ہو رہی ہیں،مرکزی میلاد مصطفے کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلوس عید گاہ چوک شکار پوری گیٹ سے برآمد ہو ا۔جلوس اپنے روایتی راستوں چوک بازار ،شاہی بازار اور فرید گیٹ سے ہوتا ہوا مرکزی عیدگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔مرکزی عید گاہ میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔میلاد کانفرنس سے معروف مذہبی سکالر پیر حامد سعید کاظمی نے خطاب کیا۔

حاصل پور

ملک کے دیگر شہروں کی طرح حاصل پور میں بھی عاشقان مصطفٰی عید میلادالنبی کے دن کو نہایت عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔گلی گلی میں درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971910-2160.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971910-7333.mp4

بھلوال

ملک کے دیگر شہروں کی طرح بھلوال میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ جوش و جذبے اور عقیدت  و احترام سے منایاگیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قران خوانی  اور ہدیہ درود و سلام سے ہوا نمازیوں اور شہریوں کو ناشتہ کروایا گیا۔عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس عید گاہ پل نہر سے شروع  ہوا جس میں عاشقان رسالت کی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس کی قیادت علامہ پیر عامر اسلم ساہی.مفتی حافظ پیر ابوبکر۔مولانا فیاض الحسن۔رانا فیاض احمد ۔قاری انور رضا ۔خلیل احمد یسینی و دیگر علماء کرام نے کی۔فضاء درود و سلام کی صداوں سے گونج اٹھی.جلوس مین بازار۔ریلوے روڈ اور میلاد روڈ سے ہوتا ہوا اسٹیشن  چوک پہنچا جہاں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971985-8940.mp4

ٹوبہ ٹیک سنگھ

ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی عید میلاد النبی بھرپور انداز میں منائی گئی۔ مرکزی جلوس محلہ عیدگاہ سے نکلا،جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد اُمڈ آئی،مختلف مقامات پر عاشقان رسول کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں،سیکورٹی کےبھی فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

چکوال

چکوال میں جشن عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی  گئی۔ عاشقان رسول ﷺ کی بہت بڑی تعداد مرکزی جلوس میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر قرات العین ملک اور ڈی پی او واحد محمود نے جلوس کی نگرانی کی۔جامع مسجد حیات النبی میں 112 پاؤنڈ وزنی سالگرہ کیک کاٹا گیا۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 600 افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972661-2821.mp4

منکیرہ/12ربیع الاوّل جلوس

منکیرہ میں 12ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد نوری لاری اڈا سے برآمد ہوا،دوسرا جلوس جامعہ مسجد عیدگاہ شمالی سے برآمد ہوگیا۔جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی اور جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی طرف رواں دواں  ہے۔جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسجد عیدگاہ شمالی میں اختتام پذیر ہوگا۔منکیرہ پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس ،پٹرولنگ پولیس کی جانب سے سیکورٹی ہائی الرٹ  ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971202-6814.mp4

12 ربیع الاؤل کے جلوس اور کراچی کا ٹریفک پلان

سرکارکی آمدمرحبا،دلدارکی آمدمرحبا عیدمیلادالنبیﷺمذہبی جوش وجذبےسے منایاگیا۔کراچی میں سیکورٹی کےسخت انتظامات جلوس کےمقررراستوں کےاطراف کی سڑکیں کنٹینرزلگاکربندکردی گئیں ہیں۔شہرکےمختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل جزوی موبائل فون سروس بند ہونےکے باعث شہریوں کوپریشانی کا سامنا  ہے۔جلوس کی سیکورٹی پرپولیس کے5ہزارسےزائداہلکاروافسران تعینات ہوں گے ۔جلوس کے راستوں کومکمل سیل کردیا گیا ہے۔عاشقان رسول نےگھروں اورگلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا  ہے۔جماعت اہلسنت کامرکزی جلوس3بجےدوپہرمیمن مسجدٹاورسےنکلےگا جلوس مقررہ راستوں سےہوتاہوانمائش پراختتام پذیرہوا۔

روجھان

جشن عیدمیلادالنبی ﷺکےسلسلہ میں روجھان میں جلوس ریلیاں  گئیں۔مذہبی جماعتوں سیای سماجی حلقوں شہریوں کی بڑی تعداد مرکزی جلوس میں شریک  ہے اور عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے سرکار کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا کے نعرے گونج  رہے ہیں،مرکزی جلوس مسجد ٹلو خان سے نکالےگئے۔فضا درود و سلام کی فضاؤں اور نعرہ رسالت کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔جلوس کے اطراف پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔

کندھ کوٹ 

کندھ کوٹ کےضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔عاشقان مصطفیﷺ کی جانب سے ریلیوں کے انعقاد کیا گیا،نور مصطفی ﷺ تنگوانی میں گلزار مدینہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا آقائے دو جہاں خاتم النبی والمرسلین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ریلی ۔ کندھ کوٹ ۔ ہر طرف سرکار کی آمد مرحبا ۔ مرحبا یا مصطفیﷺ کی صدائیں بلند ۔ریلی میں شریک عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے حضور کی بارگاہ میں درود و سلام نعت رسول مقبول کے عقیدت پیش کیے جا رہے ہیں۔سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر سخت چیکنگ کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

میاں چنوں

میاں چنوں میں جشن ولادت مصطفے ﷺکے سلسلہ میں جلوس کا آغاز ہوگیا،ہر طرف نعت رسول مقبول اور درود و سلام کی صدائیں بلند  ہیں اور جلوس مرکزی جامعہ مسجد سے شروع ہوکر اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پزیر ہوگیا۔جلوس کے بعد شرکا مرکزی جامعہ مسجد میں نماز ظہر ادا کریں گے،شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ گل پاشی اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔جلوس میں سیاسی و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک  ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات  کیے گئےہیں۔ریسکیو 1122 کا عملہ اور گاڑیاں جلوس کے ہمراہ رواں دواں ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971021-1376.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971021-3455.mp4

رحیم یار خان 

رحیم یار خان میں عاشق رسول کا انوکھا اظہارِ محبت ،جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر بیکری مالک نے "2 ہزار پاؤنڈ" وزنی کیک تیار کرلیا ۔8 کاریگروں نے 3 روز کی مسلسل محنت کے بعد کیک کی تیاری مکمل کی،عقیدت مند بیکری مالک کیک کی تیاری میں کاجو، بادام، پستہ، اخروٹ، کشمش کھجور، کھوپرا، پائن ایپل، چاکلیٹ، کوکونٹ، ملک کریم، شہد، ڈرائی فروٹ، میوے، مربہ جات استعمال، بیکری مالک حضور سے محبت کے انوکھے انداز نے شہریوں کی دل جیت لئے۔کیک کو دیکھنے کیلئے شہری بیکری پہنچ گئے۔شہریوں اور انتظامیہ کی جانب سے رات بھر جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر محفل میلاد منعقد کی گئیں۔شہر کے گلی کوچوں بازاروں، سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں، گھروں اور مساجد کو برقی قمقموں اور لائٹنگ سے سجایا گیا۔

خان پور

سنی تحریک کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺکا جلوس غریب آباد سے برآمد ہوگیا،جلوس مفتی طاہر ذیشان قادر, جواد حسن گل قادری ،صدر غریب آباد اتحاد گروپ ارشد رحمانی کی قیادت میں رواں دواں ہے،دوسرا جلوس ہائی سکول سے مفتی مظہر مختیار درانی کی قیادت میں برآمد ہوا،جلوس میں ڈی ایس پی سیف اللہ کورائی, ایس ایچ او جام آفتاب پولیس نفری کے ہمراہ موجود  ہیں،جلوس کے ساتھ پولیس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں،ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جشن عید منانے گھروں سے نکل آئے،دیگر جلوس بھی درانی چوک پر مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے,تمام جلوس مونسپل کمیٹی پہنچیں گے جہاں مرکزی تقریب ہوگی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972467-3416.mp4

کوٹ مٹھن
ملک بھر کی طرح  کوٹ مٹھن اور مرغائی میں بھی جشن عید میلادالنبی بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا اور عاشقانِ رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی صدائیں  لبیک یا رسول اللہ لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند  ہیں۔مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں  ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695972823-8329.mp4

جہانیاں

جہانیاں میں  جشن عید میلادالنبی ﷺ انتہائی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی۔جشن عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد جیلانی سے برآمد ہوا،جلوس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد شریک ہوئی،جلوس کی نگرانی کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695970466-2364.mp4

بولان

ملک بھر کی طرح بولان میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔جشن عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس درگاھ پیر صابر شاہ بھاگ سے برآمد ہو کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں  ہے۔سیکورٹی خدشے کی وجہ سے شہر بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری مرکز بند ہیں،عیدمیلادالنبی کے سلسلے میں پولیس لیویز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات  ہیں۔عید میلاد النبی ﷺکا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا نماز جمعہ سے قبل درگاھ پیر صابر شاہ بھاگ میں اختتام پذیر ہوگا۔

لودھراں

لودھراں میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جلوس اور ریلیوں کے لئے 800سے زائد پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔داخلی اور خارجی راستوں پر 3 پکٹس اور اندرون شہر میں 10سپٹل پکٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کے لئے پانچ ریزرو پولیس لائن میں الرٹ رہیں گی۔ایلیٹ فورس کی 10 ٹیمز بھی شہر کے گردونواح میں گشت کرتی رہیں گی۔

ڈی پی او محمد حسام بن اقبال لودھراں کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ اور قانون پوری طرح متحرک ہے۔امن وامان کو قائم رکھنا پولیس اور دیگر اداروں کی ذمہ داری، شہری بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

میانوالی/عید میلادالنبیﷺ  جلوس

میانوالی میں جشن عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر میونسپل کمیٹی میانوالی کے مین گیٹ کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب  کا انعقاد ہوا۔سنٹرل جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،مرکزی جلوس کمیٹی چوک سے برآمد کیا گیا۔عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔ جلوس میں مختلف مکتبہ فکر کے سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران اور شمع رسالت کے پروانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں ہوتا ہوا میونسپل کمیٹی میں اختتام پذیر ہوگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695969814-1573.mp4

پشاور

پشاور میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺعقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں پشاور کی ہر گلی سے جلوس نکالے گئے،تمام جلوس میلاد چوک میں مرکزی جلوس میں شامل ہوئے،مرکزی جلوس میلاد چوک سے روانہ ہوکراپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوارات گئے ا قصہ خوانی بازار مین ا ختتام پذیر ہو ا۔جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے جلوسوں کی سیکورٹی کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سالم

سالم میں  جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کا آغاز ہوگیا ہے۔تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد مساجد میں قران خوانی اور ہدیہ درود وسلام کی محافل کے ساتھ ہوا ۔ختم شریف کے بعد نمازیوں کو ناشتا کروایا گیا۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد سے نکالا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695970560-5925.mp4

جعفرآباد

جعفرآباد میں آمد رسول ﷺ کی جشن ولادت کے موقع پرڈیرہ اللہ یارمیں درجنوں ریلیاں اورجلوس برآمد ہوا،عیدمیلادالنبی ﷺکی مرکزی جلوس سیدمحسن شاہ کی قیادت میں السادات حویلی سے برآمدہوا۔ہرطرف درود اور سلام کی سدائیں بلند جبکہ مرحبایامصطفیٰ کے نعروں کی گونج عرش اعظیم تک پہنچ گئی۔جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کی ولادت با سہادت کے موقع پربچے بڑے سب خوشی سے جھوم اُٹھے۔

مظفرآباد

مظفرآباد میں جشنِ عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔صبحِ بہاراں کا آغاز مساجد میں درودوسلام، پرچم کشائی، سلامی سے ہوا،مظفرآباد کی قدیمی تاریخی مرکزی عیدگاہ میں پرچم کشائی و سلامی کی پروقار تقریب ہوئی۔صدرمرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمد کیانی نے علماء کرام کے ہمراہ درود و سلام کے ساتھ سبز پرچم لہریا گیا،سول ڈیفنس، سکاوٹس اور مرکزی سیرت کمیٹی سکیورٹی سکواڈ نے سلامی دی،پرچم کشائی کی تقریب میں علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔پاک فوج کی جانب سے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کے بعد ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔شہریوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو جشنِ عید میلادالنبی کی مبارکباد دی۔

ملک بھر میں نذرونیاز کی تقسیم جاری

 گوجرانوالہ کے علاقے ونیہ والا میں 100 من کھیر کی دیگ تقسیم کر دی گئی،عاشقان رسول کی جانب سے 100 من کھیر کی دیگ کو ساری رات پکایا جاتا رہا۔خالص دودھ اور کھوئے سے تیار کردہ کھیر تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔مزیدار کھیر کو کھانے کیلئے دور دور سے عاشقان رسول ونیہ والا پہنچے رہے ہیں۔دیگ کی تیاری میں 70 من خالص دودھ ،5 من کھویا ،12 من چینی 15من چاول استعمال کئے گئے۔گزشتہ 6 سال سے ونیہ والا میں عید میلادالنبی پر یہ کھیر کی بڑی دیگ تیار کی جاتی ہے۔

تاجر نےعید میلاد النبی پر لنگر و نیاز کیلئے100 من اونٹ کا گوشت تیار کر لیا ۔اونٹ کے گوشت سے عاشقان رسول کے لئے مختلف قسم کے پکوان تیار کئے جا رہے ہیں،لنگر میں قورمہ نان ، سٹیم گوشت، پلاو اور میٹھے میں متنجن بھی شامل ہے۔تاجرکا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوس کے شرکاء کے ساتھ ساتھ ہر خاص و عام کی تواضع کی جائے گی،معروف تاجر ذوالفقار احمد ہر سال عید میلاد النبی پر لنگر و نیاز پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔تاجر کی جانب سے ہر سال وسیع لنگر کا انتظام کیا جاتا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695971430-6291.mp4

منڈی بہاوالدین میں عید میلاد النبی کے جلوس کیلئے سندھڑی آم سے 175 من خالص دودھ سے ملک شیک تیار کیا گیا،خالص دودھ سے تیار ملک شیک عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے موقع پر تقسیم کیا جارہا ہے،مقامی تاجر نے سندھڑی آم 6 ماہ قبل ملک شیک کیلئے محفوظ کئے تھے۔ملک شیک کا جوس گذشتہ 15 سال سے عید میلاد النبی کے جلوس کیلئے تیار کر رہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-29/news-1695970220-4100.mp4

موبائل فون سروسزمعطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے،موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل ہے، سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر موبائل فون سروسز کو بندکیا گیا ہے،موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا 12 ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے اختتام تک موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل رہیں گی۔