شہری نےتیزترین50مرچیں کھانےکاریکاڈبناڈالا

شہری نےتیزترین50مرچیں کھانےکاریکاڈبناڈالا
کیپشن: The citizen made the fastest 50 chillies

ایک نیوز:کینیڈین شہری نےکم وقت میں دنیاکی تیزترین50مرچیں کھانےکاریکارڈاپنےنام کرلیا۔
رپورٹ کےمطابق سبزی خورشہری مائیک جیک نے6 منٹ اور49.2 سیکنڈ میں50 کیرولائنا ریپرز (جو ہیلاپینو مرچوں سے سیکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔


مائیک جیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ20 سالوں میں تیکھے کھانوں کو بردارشت کرنے کی عادت ڈالی لیکن ابھی بھی انہیں مشکل پیش آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرچوں کا ابتدائی تجربہ شدید ہوتا ہے۔ دوسرا تجربہ اتنا برا نہیں ہوتا لیکن جیسے جیسے مرچیں منہ میں نئی جگہوں تک پہنچتی ہیں مرچوں کی شدت میں تیزی آجاتی ہے۔
جیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ منہ میں ہونے والی تکلیف کا معدے کی تکلیف سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔