سلمان خان کی معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیساتھ ویڈیو وائرل

سلمان خان کی معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیساتھ ویڈیو وائرل
کیپشن: Salman Khan's video with famous footballer Cristiano Ronaldo went viral

ایک نیوز :بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہمراہ باکسنگ میچ دیکھنے میں مصروف ہیں جبکہ اسی ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھی موجود ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دونوں اسٹارز کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تاہم ان کے مداح سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوگئے ہیں۔