سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب

سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب
کیپشن: سوئی سے اغوا ہونیوالے 2 فٹ بالر بازیاب

ایک نیوز: بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونے والے دو فٹ بالرز کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔بازیاب ہونے والوں میں بابر علی ولد محمد دین عرف ڈوتا اور شیراز ولد داد محمد اقوام بگٹی شامل ہیں۔

لیویز حکام کوئٹہ کاکہنا ہے کہ 6مقامی فٹبالر9ستمبرکوڈیرہ بگٹی سے سبی جانے ہوئے اغوا ہوئے تھے،ڈیرہ بگٹی سےاغوا ہوئے 6 میں سے 4 فٹبالر اس سے قبل بازیاب ہوئے تھے۔