عمران خان اقتدار کی ہوس میں بھارت کا ترجمان بن چکاہے:خواجہ آصف

عمران خان اقتدار کی ہوس میں بھارت کا ترجمان بن چکاہے:خواجہ آصف
کیپشن: عمران خان اقتدار کی ہوس میں بھارت کا ترجمان بن چکاہے:خواجہ آصف

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی سے زیادہ عمران خان کی سپورٹ کررہا ہے۔

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف عمران خان کی فرمائشی زبان کی بھارتی میڈیا مکمل کوریج کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس وقت مودی کی اتنی سپورٹ نہیں کررہا جتنی عمران خان کی حمایت میں خبریں چلا رہا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ایک پاکستانی ساری سرخ لکیریں کراس کرکے ازلی دشمن بھارت کا ترجمان بن گیا، یہ کیسا پاکستانی ہے۔