بینکاک جانیوالی پرواز میں میاں بیوی کی لڑائی پرنئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ

بینکاک جانیوالی پرواز میں میاں بیوی کی لڑائی پرنئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: Spouse fights on flight to Bangkok and makes emergency landing in New Delhi

ویب ڈ یسک:سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جانے والی جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا کی فلائٹ کو میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے باعث انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتارنا پڑ گیا ۔

انڈین میڈیا کے مطابق  میونخ سے بینکاک جانے والی فلائٹ کو مسافروں کی لڑائی کے باعث نئی دہلی میں اتارا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لفتھانسا کی فلائٹ ایل ایچ 772 کے عملے نے بتایا کہ فلائٹ پر موجود میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی۔
نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سکیورٹی نے اے این آئی کو بتایا کہ ’میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم اس لڑائی کے باعث فلائٹ کو نئی دہلی اتارا گیا۔‘نئی دہلی میں اترنے سے قبل اس فلائٹ نے پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مانگی جسے نامعلوم وجوہات کے باعث پاکستان نے مسترد کر دیا جس کے بعد یہ پرواز نئی دہلی اتر گئی۔
نئی دہلی میں فلائٹ کے اترنے کے  بعد لڑائی جھگڑا کرنے والے میاں بیوی کو جہاز سے اتار دیا گیا اور سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب لفتھانسا ایئرلائن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بدھ 29 نومبر کو میونخ سے بینکاک جانے والی پرواز ایل ایچ 772 کو مسافروں کی لڑائی کے باعث دہلی میں اتارا گیا۔ لڑائی کرنے والے جوڑے کو سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ فلائٹ معمولی تاخیر کے بعد بینکاک روانہ ہوجائے گی۔‘