شائقین ہوجائیں تیار، ہنڈا کی الیکٹرک بائیک “e Benly” آرہی ہے

honda e bike
کیپشن: honda e bike
سورس: google

  ویب ڈیسک : شائقین ہوجائیں تیار۔۔۔ا ٹلس ہنڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر الیکٹرک بائیک “e Benly” متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
 جاپانی  موٹر ساز ادارے ہنڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

 اس امر کا اعلان کاروبار کے 60 برس منعقد ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آئویاما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہنڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔
اٹلس ہنڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا “ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہنڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہنڈا موٹر کمپنی شنجی آئویاما نے پاکستان میں ہنڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہنڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کو پاکستان میں ہنڈا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔