پی ٹی آئی کورکمیٹی میں لڑائی ،الزامات

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں لڑائی ،الزامات
کیپشن: پی ٹی آئی کورکمیٹی میں لڑائی ،الزامات

ایک نیوز :کور کمیٹی میں تحریک انصاف کے اراکین  پھٹ پڑے ،سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم غلط مشاورت نہ کا الزام لگادیا ۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے  سینیٹ کی ٹکٹوں میں مشاورت نہ کرنے کا الزام لگا دیا،کور کمیٹی میں ارکان نے الزام لگایا کہ   سینیٹ کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم غلط کی گئی ،  کس نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹ فائنل کیے، چیئرمین پی ٹی آئی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وضاحتیں دیتے رہے، جو نام بانی پی ٹی آئی کو دیئے ان پر پارٹی تنظیم سے مشاورت نہ ہوئی۔

بیرسٹر گوہر وضاحتیں دیتے دیتے رہے کہ  سینیٹ ٹکٹیں بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے جاری ہوئیں، کور کمیٹی اجلاس میں افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ جاری کرنے پر سوال اٹھایا گیاجس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  افضل ڈھانڈلہ کوٹکٹ بانی پی ٹی آئی نے جاری کیا، افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ مقامی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر جاری کیا،  پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے احتجاج کے باعث افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواستیں فکس نہ ہونے پر لطیف کھوسہ سے وضاحت مانگی گئی۔