معروف گلوکار بلال مقصود نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا

معروف گلوکار بلال مقصود نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا
کیپشن: Famous singer Bilal Maqsood also performed Hajj

ایک نیوز :معروف گلوکار بلال مقصود نے بھی  فریضہ حج کی ادائیگی کی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  بلال مقصود نے حج کی ادائیگی کے دوران تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

بلال مقصود نے لکھا کہ الحمداللّٰہ میں نے حج کا فریضہ ادا کر لیا ہے۔ میری زندگی کا عظیم مقصد پورا ہوگیا ہے۔ میری زندگی کا یہ روحانی سفر بہت ہی زبردست ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بلال مقصود کےلیے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین انہیں حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔