ٹک ٹاکرکی خاطرچارسدہ آنیوالی چلی کی خاتون نے شادی کرلی   

ٹک ٹاکرکی خاطرچارسدہ آنیوالی چلی کی خاتون نے شادی کرلی   
کیپشن: A Chilean woman who came to Charsadda for Tik Tokkar got married

ایک نیوز :جنوبی امریکی ملک ’چلی‘ سے پاکستان آنے والی خاتون نے اسلام قبول کرکے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر اکرام اللہ سے شادی کرلی۔

نکولی انارا گلسالوس نامی خاتون کی خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کے گاؤں بھوساخیل سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر اکرام اللہ سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔

اکرام اللہ نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے، انہوں نے پہلی بار نکولی انارا گلسالوس (نورین) کو رواں سال اپریل میں دیکھا تھا اور جلد ہی ان کے درمیان دوستی ہو گئی تھی۔

حال ہی میں 25 جولائی 2023 جو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو نے اپر دیر سے تعلق رکھنے والے اپنے ’فیس بک دوست‘ نصر اللہ سے کورٹ میرج کرلی ہے۔35 سالہ انجو 2 بچوں کی ماں ہیں جو نصراللہ سے ملنے کے لیے گزشتہ ہفتے راجستھان سے پاکستان پہنچی تھی۔

 رپورٹس کے مطابق انجو قانونی دستاویزات کے ذریعے پاکستان پہنچی، انہوں نے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا۔

قبل ازیں 3 جولائی 2023 کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی شہری سیما غلام حیدر پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی شخص سچن کی محبت میں گرفتار ہوئی اور اپنے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی، بعد ازاں لڑکی کو ملک بدر کردیا گیا۔

جب سچن کو معلوم ہوا کہ پولیس کو سیما کی موجودگی کا علم ہو گیا ہے تو وہ انہیں اور ان کے بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔