ایشین چیمپئنر ٹرافی میں چین اور پاکستان کی شرکت پر ہاکی فیڈریشن کا بیان

ایشین چیمپئنر ٹرافی میں چین اور پاکستان کی شرکت پر ہاکی فیڈریشن کا بیان

ایک نیوز: ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین سمیت مدعو کردہ تمام 6 ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کےترجمان کا کہنا ہےکہ چینی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چین کی ٹیم یکم اگست کو بھارت پہنچے گی اور 13 اگست کو واپس آئے گی۔ترجمان نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد میں کمی کی خبروں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ایشیائی ممالک چین، پاکستان، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی میلہ 3 اگست سے بھارتی شہر چنائی میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے ساتھ چین نے بھی یکم اگست کو چنائی پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔باقی ٹیموں کی فلائٹ اور ہوٹل بکننگ کی تفصیلات ایشین ہاکی فیڈریشن کو موصول ہوگئی ہیں