پہلے مفتاح اسماعیل وضاحت دیں آئی بی نے کس طرح فون ٹیپ کئے؟  فواد چودھری

 پہلے مفتاح اسماعیل وضاحت دیں آئی بی نے کس طرح فون ٹیپ کئے؟  فواد چودھری

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فون ٹیپ کرنا رواج بن گیا ہے۔ پہلے مفتاح اسماعیل وضاحت دیں آئی بی نے کس طرح فون ٹیپ کئے؟  فون ٹیپ کئے جاتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں کوئی پرائیویسی ہے ہی نہیں ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک آئی ایم ایف کا معاہدہ سامنے نہیں آتا تب تک ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔ آپ آئی ایم ایف پروگرام کو اس طرح آگے نہیں لے جاسکتے، صوبوں کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔  سرپلس کا معاملہ دوبارہ طے کیا جائے تب ہم آگے بڑھیں گے۔اگر عوام کیلئے آئی ایم ایف سے رعایت لینا غداری ہے تو ہم یہ غداری کرتے رہیں گے۔ 

فواد چودھری نے مزید کہا کہ فون ٹیپ کئے جاتے ہیں ۔ جو گفتگو لیک ہوئی ہے اس میں کچھ ایڈیٹنگ ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل کس حیثیت سے تیمور جھگڑا اور شوکت ترین کو طعنے دے رہے ہیں ، انہیں  اپنی پارٹی میں ہی تنقید کا سامنا ہے۔