ڈرامہ گناہ کے ٹریلر نےدھوم مچادی 

ڈرامہ گناہ کے ٹریلر نےدھوم مچادی 
کیپشن: The trailer of the drama Sinn created a sensation

ایک نیوز : غیر ازدواجی تعلقات، خواتین سے بدسلوکی اور خودکشی جیسے مسائل کا احاطہ کیے ہوئے ڈرامہ ’’گناہ‘‘ کے ٹریلز نے جس طرح پذیرائی حاصل کی ہے ۔
 ڈرامہ سیریل گناہ کا جاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ گناہ کی کہانی معاشرے اور سماج کے لیے ناقابل قبول محبت کے خطرناک کھیل کے گرد گھومتی ہے جس میں دھوکا، انا، جبر، تشدد اور خودکشی جیسے عنصر نے ڈرامے میں تھرل، سسپنس، ایکشن اور جذباتیت کو جنم دیا ہے۔ڈرامہ گناہ کے 2 منٹ اور 22 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں معروف ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کو علاقے کے معزز اور طاقتور شخصیت کے کردار کو خوبصورتی سے نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صبا قمر کی ڈائیلاگ ڈلیوری اور چہرے کے تاثرات سے بھرپور اداکاری نے ٹریلر میں روح پھونک دی ہے۔ جگن کاظم بھی نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا ہے اور پولیس انسپکٹر کے روپ میں رابعہ بٹ نے اپنے کردار سے کافی انصاف کیا۔
کہانی میں ایک کردار صوفی رنگ لیے ہوئے ہیں۔ محبت اور صوفی ازم کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس ڈرامے میں اس کا کیا کردار ہے یہ تو ڈرامہ دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن کہانی کی ہر لمحہ بدلتی پیچیدہ صورت حال سسپنس پیدا کرتی ہے جو ناظرین کو آخری لمحے تک باندھے رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔