اداکارہ اسماعباس نےاپنےبارےاہم انکشاف کردیا

اسماعباس نےاپنےبارےاہم انکشاف کردیا
کیپشن: Ismabas made an important disclosure about himself

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماعباس نےاپنےبارےاہم انکشاف کیاہےکہ میں نے کبھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ مجھے مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں، میں اپنے کپڑے خود ہی بناتی ہوں۔
حال ہی میں اداکارہ اسماعباس نےایک نجی ٹی وی شو میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پران سےسوال وجواب کئےگئےاداکارہ نےایک سوال کےجواب میں بتایاکے لوگوں کو اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کی مدد لینی چاہیے لیکن بہت زیادہ اپنے قدرتی خدوخال کو تبدیل کروا کر مائیکل جیکسن بھی نہیں بننا چاہیے۔
اسماعباس کامزیدکہناتھاکہ میں اپنے کپڑے خود ڈیزائن کر کےخود سلائی کرتی ہوں اور میرا اپنا ایک چھوٹا سا برانڈ ہے جس کا آغاز میں نے صرف اپنے شوق کی وجہ سے کیا تھا اور میرے برانڈ کے کپڑے بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جنہیں کوئی بھی آرام سے خرید سکتا ہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ میں نے کبھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ مجھے مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں، میں اپنے کپڑے خود ہی بناتی ہوں، اس لیے میں خود ہی اپنی ڈیزائنر ہوں اور میں خود ہی اپنے آپ کو پسند ہوں۔