ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
کیپشن: ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ویب ڈیسک:معروف وکیل ایمان زینب مزاری بھی شادی کی بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی منگنی کی خبر شیئر کی۔انہوں نے اپنے لائف پارٹنر وکیل عبدالہادی کے ساتھ تصویر ایکس پر شیئر کی اورتصویر کے کیپشن میں  انگوٹھی اور دل کا ایموجی لگایا ۔ایمان مزاری کے تصویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایمان مزاری اور عبدالہادی  سفید لباس پہنے ہوئے ہیں،دونوں کو پھولوں کے پس منظر میں بیٹھے  دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر عبدالہادی نے ان کے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ میری محبت سے میری شادی ہوگئی۔