عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  طلب

عید الاضحیٰ کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  طلب
کیپشن: When will Eid al-Adha be? A meeting of the Royat Hilal Committee has been called for today

ایک نیوز : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی۔

اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں  عید الاضحیٰ 29 جون بروز  جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔