جدہ سےسیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی

جدہ سےسیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی
کیپشن: جدہ سےسیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز آگ بھڑک اُٹھی

ایک نیوز: جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن  میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی  پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کا کہناتھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا،ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی ، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔