امریکامیں معمرشخص کی آنتوں سےمکھی برآمد،ڈاکٹرپریشان

امریکامیں معمرشخص کی آنتوں سےمکھی برآمد،ڈاکٹرپریشان
کیپشن: A bee was found in the intestines of an elderly person in America, Dr

ویب ڈیسک:امریکامیں ایک معمرشخص کی آنتوں سےزندہ مکھی برآمدہونےکی وجہ سےڈاکٹرپریشان ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں ڈاکٹروں کی پریشانی کاباعث ایک مریض بن گیاجس کو معمول کی کالونواسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کی زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب مریض کی بڑی آنت میں سالوں سے موجود زندہ مکھی برآمد ہوئی، ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد اس مکھی کو نکال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی نے حال ہی میں امریکی ریاست میسوری میں پیش آئے ایک63 سالہ شخص کا عجیب کیس شائع کیا جس کی آنتوں میں ایک مکھی رہ رہی تھی۔
اس عمر رسیدہ شخص کو بڑی آنت کے کینسر کی معمول کی اسکریننگ کے لیے دکھایا گیا تھا اور میسوری کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کالونواسکوپی تجویز کی تھی-
کالونواسکوپی ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں آنتوں میں کیمرہ داخل کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی طبی پیچیدگی کی جانچ کی جاسکے۔
ڈاکٹروں نے کالونو اسکوپی کے دوران مریض کے ٹراورس کولون (بڑی آنت کے اوپری حصے) میں مکھی کو پایا، جو حیران کن طور پر زندہ تھی اور معدے میں موجود گیسٹرک ایسڈ سے کسی طرح بچ گئی تھی۔
ڈاکٹروں نے امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی میں لکھا کہ یہ کیس ایک بہت ہی نایاب کالونو اسکوپک دریافت کی نمائندگی کرتا ہے ۔ یہ ایک معمہ ہے کہ مکھی نے ٹرانسورس کالون تک اپنا راستہ کیسے بنایا۔