وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ، ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والی 6خواتین جاں بحق

وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ، ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والی 6خواتین جاں بحق
کیپشن: وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ، ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والی 6خواتین جاں بحق

ایک نیوز نیوز:  آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چھری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں چھ خواتین جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دودھنیال بیسانوالی سے چھری جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، دودھنیال بیسانوالی سے چھری جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والی 6 خواتین جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد بیساں والی دودھنیال پولیس سٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے بی ایچ یو دودھنیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں شمیم بی بی، زیور جان، بیوہ امین ملک، الطاف جان، بی بی گڈی اور رانی بی بی شامل ہیں، زخمیوں میں ولایت بی بی ، ثوبیہ بی بی، حبیب جان ، ڈرائیور فدا حسین اور محمد مبشر شامل ہیں۔ ریسکیو عملے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

گاڑی میں سوار تمام خواتین ووٹ پول کرنے پولنگ اسٹیشن پر جا رہی تھیں، حادثے میں ڈرائیور زخمی ہے۔