سی ٹی ڈی کی کارروائی، 12 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 12 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز:دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں کیے گئے ہیں جن میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر ، ہینڈگرینیڈ  ،اسلحہ، گولیاںاور نقدی  برآمد   ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت میر احمد، حبیب الرحمٰن ہارون،ضیا،عمران، مدثر،عدیل اور فاروق کے نام سے ہوی ، حکام ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتار کیے ۔ 12112 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔